پی ٹی آئی ، دہشتگردوں کی پختونخوا میں خاموش انڈر سٹینڈنگ :طلال

پی ٹی آئی ، دہشتگردوں کی پختونخوا  میں خاموش انڈر سٹینڈنگ :طلال

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور دہشت گردوں کی خیبرپختونخوا میں خاموش انڈر سٹینڈنگ ہے ۔

 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو دہشت گرد اپنا ہمدرد سمجھتے ہیں، کوئی بھی شخص جس نے ہتھیار اٹھایا، بیرون ملک سے سپانسرڈ ہو، ملک میں ان کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔طلال نے واضح کیا کہ دہشت گردوں سے حکومتی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی صوبے کو بھی ان لوگوں سے بات چیت کی اجازت نہیں ، خیبرپختونخوا حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے ، وفاق کے ڈومین میں مداخلت کر رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں