متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔
نامعلوم ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں فیاض سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں مقصود سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل ،گرین ٹاؤن میں اسماعیل سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل ،شالیمار میں ایوب سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل ،نولکھا میں شمشاد سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل جبکہ فیکٹری ایریا میں الطاف سے 1لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے مغل پورہ اور ستوکتلہ سے 2گاڑیاں جبکہ مغلپورہ ،اچھرہ اور لوہاری سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔