مبینہ مقابلہ، لاہور میں بچی سے زیادتی کے 2 ملزم ہلاک

مبینہ مقابلہ، لاہور میں بچی سے زیادتی کے 2 ملزم ہلاک

لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال (کرائم رپورٹرز، نمائندہ دنیا، مانیٹرنگ ڈیسک)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)پنجاب سے مبینہ مقابلہ، لاہور میں 13 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  میں سی سی ڈی چوہنگ نے 13 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزموں کی  گرفتاری کیلئے مانگا منڈی میں چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں اشتہاری شعیب اور زبیر مارے گئے ، ملزموں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیر شدید زخمی ہوا جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔ دوسری طرف ڈسکہ میں پولیس اہلکار افتخار احمد کو قتل کرنے والا تیسرا ڈاکو سبحان بھی مارا گیا۔ سی سی ڈی کے مطابق مفرور ملزم سبحان سے فائرنگ کا تبادلہ تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں ہوا، ملزم سبحان کے 2 ساتھی حیدر اور گلفام وقوعہ والے روز ہی راہوالی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے ۔علاوہ ازیں ساہیوال کے نواحی علاقہ یوسف والا کے قریب سی سی ڈی کی ٹیم سے مقابلہ میں کار سوار دو ڈاکو عامر سہیل اور کاشف مارے گئے ، دونوں درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں