مسلم لیگ ن پنجاب کی ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کیلئے حکمت عملی اور تیاریوں پرمشاورت
لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم کا اہم اجلاس گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں صدر پنجاب رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت ہوا۔
جس میں آئندہ ضمنی اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکمتِ عملی اور تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔رانا ثنا اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم فوری طور پر تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرے اور ہر سطح پر انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دے ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ راناثنااللہ کا کہناتھاکہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے ،پارٹی جلد قیادت سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات کے موزوں امیدواروں کا اعلان کرے گی۔