زرتاج گل اور اعجاز چودھری کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر اعتراض اٹھا دیا۔
رجسٹرار آفس کے مطابق زرتاج گل سزایافتہ ہیں اور اپیلوں پر سماعت سے قبل ان کا سرنڈر کرنا ضروری ہے ۔رجسٹرار آفس نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کے خلاف دائر تین الگ الگ اپیلوں کو بطور اعتراض کیس مقرر کر دیا ۔ ان اپیلوں کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل 11 اگست کو کرے گا۔اعجاز چودھری نے 9 مئی کے مقد مہ میں 10 سال سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، سماعت 11 اگست کو 2 رکنی بینچ کرے گا۔