بھارت سے شکست کے بعد ملی عزت بدل بھی سکتی ہے ، تھنک ٹینک
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ مئی میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی اس سے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھی ہے ،یاد رکھیں ماضی میں بھی اس طرح کے معاملات آتے رہے،جس سے عزت اور سپورٹ بڑھی تھی۔۔۔
دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بات یہ ہے کہ جو اب عزت بڑھی ہے ، یہ بدل بھی سکتی ہے ،جس طرح ماضی میں بدلی ہیں، اب بھی بدل سکتی ہے ،موجودہ عزت والے دور کو اگر طوالت دینی ہے تو پاکستان کو اندر سے مضبوط بنانا ہو گا۔معروف تجزیہ کا ر سلمان غنی نے کہا کہ اگست ہمارے لئے خوشیوں کا باعث ہوتا ہے ،ہر طرف سبز،ہلالی پرچم لہرا رہے ہوتے ہیں، اس بار یوم آزادی ماضی سے مختلف ہے ،پاکستان نے جنگی محاذ پر بھارت کو شکست دی ہے ،اس دن کو کبھی کسی سیاسی جماعت نے استعمال نہیں کیا،نہ ہی کسی جماعت نے مارچ کا اعلان کیا تھا۔ تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا ہے کہ عام آدمی کی حالت بہتر ہو سکتی ہے اگرصنعتیں ترقی کریں،حکومت ہر اک نوجوان کو روزگار نہیں دے سکتی، دنیا نے ترقی صنعتیں لگا کر کی ہے ،اب ہمیں صنعتیں لگانے اور بحال کرنے پر توجہ دینی چاہئے ۔تجزیہ کا ر عثمان شامی نے کہا ہے پاکستان کے امریکا سے تعلقات بہت زیادہ اچھے ہو گئے ہیں،یہ خوش آئند بات ہے ، دو سال پہلے کہا جاتا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، اللہ کا شکر ہے ہم اس خطرے سے نکل چکے ہیں،پاکستان میں معدنی ذخائر مل رہے ہیں یہ بھی ہمارے مستقبل کیلئے اچھی نوید ہے۔