گورنرپنجاب سلیم حیدر کی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ ودیگر صوفیا کے مزارات پر حاضری
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے شہر بغداد پہنچ گئے۔ انہوں نے عظیم صوفی بزرگ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ، امام موسی ٰکاظم ؒ اور شیخ معروف کرخی ؒکے مزارات پر حاضری دی۔
گورنر پنجاب نے پاکستان کی سلامتی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے صوفیا نے اپنے قول وفعل سے اللہ کے بندوں کو دین کی دعوت دی۔ آج سخت ضرورت ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔