بھارتی فوجی سربراہ جھوٹ بول کر تماشا بن گئے : رانا تنویر

بھارتی فوجی سربراہ جھوٹ بول کر تماشا بن گئے : رانا تنویر

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارتی سیاستدان اور فوجی سربراہان جھوٹ بول کر دنیا میں خود اپنا تماشا بن گئے۔

دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھارتی ایئر چیف کی طرف سے تین ماہ بعد پاکستانی جہاز گرانے کا دعویٰ کرنا ہے ۔ بھارتی حکمران بار بار جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی شکست تسلیم کرکے اپنی قوم سے معافی کی توقع رکھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر کام ملک، آئین اور جمہوریت کے خلاف کیاہے اور بین الاقوامی اداروں کو خطوط لکھ کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش رہی ہے اس لیے ان کا جیل جانا ہی بہتر ہے ۔ 9 مئی کے سزا یافتہ آج نہیں تو کل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے انہیں قانون معاف نہیں کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں