کرپشن کیس :اے ڈی سی آر سیالکوٹ کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ

 کرپشن کیس :اے ڈی سی آر سیالکوٹ کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی مقامی عدالت نے کرپشن کیس میں اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پندرہ اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انور نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی تواے ڈی سی آر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،عدالت مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے ،جس پر عدالت نے اے ڈی سی آر محمد اقبال کے جسمانی ریمانڈمیں مزید چار روزہ توسیع کردی ۔واضح رہے کہ اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں