11وارداتیں، شہریوں سے پونے 7لاکھ روپے لوٹ لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی 11 وارداتیں، شہریوں کو 6 لاکھ 85 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں معظم سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں قیصر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں اختر سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں محمود سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں زبیر سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ اسلام پورہ میں حیدر سے 1 لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ہڈیارہ اور شفیق آباد سے 2گاڑیاں جبکہ اچھرہ، ریس کورس اور کاہنہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔