عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے گنڈاپور  کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی اورعلی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہورالحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات،اڈیالہ جیل ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کے علاوہ دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا کہ بانی کی عمر72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے ، جیل میں قید کے دوران بانی کا وزن کم ہوگیا اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت خانم ہسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ،ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کوطبی معائنہ اور ٹیسٹوں کیلئے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیاجائے ،ماہانہ طبی معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس کو عدالت میں جمع کرانے اور بانی کی فیملی کو فراہم کرنے کا بھی حکم دیاجائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں