گندم 150 روپے من مہنگی، 20 کلو آٹے کاتھیلا 1400 روپے کا ہوگیا
لاہور(کامرس رپورٹر)فلور ملوں نے گزشتہ روز 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا، جس سے اس کی پرچون قیمت 1350 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے ہوگئی۔
فلور مل مالکان نے بتا یا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2300 روپے سے بڑھ کر 2450 روپے ہو گئی ،جس کے باعث 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھائی گئی۔