شاہ محمود رہا ہوئے تو عمران خان کی ہدایات پر ہی عمل کرینگے :سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹر ی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی باہر آئے تو بانی پی ٹی آئی ( عمران خان) کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہماری عدلیہ آزاد نہیں ہمیں وہ سیاسی آزادیاں حاصل نہیں جو آئین میں درج ہیں۔ جو سزائیں دی جارہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، دو پولیس والوں کو پیش کرکے سزاؤں کا اعلان کردیا جاتا ہے ۔