جے ایس عفت ملک کا تبادلہ ،عبدالجواد جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ خزانہ تعینات

 جے ایس عفت ملک کا تبادلہ ،عبدالجواد  جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ خزانہ تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے وزارتِ خزانہ اور فنانس ڈویژن ملٹری میں اعلیٰ سطح تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق پاکستان سیکرٹریٹ سروس کے گریڈ 20 کی افسر اور فنانشل ایڈوائزر/جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن (ملٹری) عفت ملک کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے افسر اور لارج ٹیکس پیئر آفس (لاہور) کے کمشنر عبدالجواد کو جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں