متعدد وارداتیں : شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
مغل پورہ میں حمید سے 1لاکھ 40ہزار روپے ، موبائل فون،لیاقت آباد میں سجاد سے 1 لاکھ 35ہزار ، موبائل فون،لوہاری میں آفتاب سے 1 لاکھ 25 ہزار ، موبائل فون،جوہر ٹائون میں اصغر سے 1لاکھ 20 ہزار ، موبائل فون،برکی میں عبید سے 1لاکھ 15ہزار، موبائل فون،گڑھی شاہو میں یاسر سے 1لاکھ 10ہزار ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصری شاہ اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد ،رائے ونڈ اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔