9 مئی، یاسمین راشد کیخلاف دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

 9 مئی، یاسمین راشد کیخلاف دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

لاہور، اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نو مئی کے دو مقدمات میں ضمانت کے لیے دائر درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں،عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں، یاسمین راشد نے دونوں مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا،یاسمین راشد کو دونوں مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کی عدالت نے 14 اگست پر دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں گرفتار14پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل کردیا۔گزشتہ روز سماعت کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کیجانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزمان سے سامان برآمد کرنا ہے ،،دلائل سننے کے بعد عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام 14 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں