دسمبرتک سٹیٹ بینک ذخائر 15.50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی رپورٹ جاری کردی۔دسمبر 2025 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 15.50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔۔۔
انٹربینک سے ڈالر کی خریداری کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ترسیلات زر میں متوقع اضافے کے باوجود مالی سال 26 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد ہوجائے گا۔ اسٹیٹ بینک اب ہر مانیٹری پالیسی کے 15 روز پر تفصیلی رپورٹ جاری کرے گامیہ رپورٹ اہم معاشی پیش رفت اور اقتصادی منظرنامے کا خاکہ بیان کرتی ہے ۔جون اور جولائی کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا ۔کمیٹی نے توقع ظاہر کی کہ حقیقی پالیسی ریٹ مہنگائی کو ہدف کے اندر مستحکم رکھنے میں مثبت رہے گا ،بیرونی کھاتے کے حوالے سے ایم پی آر میں توقع ظاہر کی گئی کہ تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا۔ترسیلات زر میں متوقع اضافے کے باوجود مالی سال 26 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد ہوجائے گا۔مالی سال 26 میں حقیقی جی ڈی پی نمو 3.25 سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے ،زری پالیسی رپورٹ میں بنیادی اقتصادی منظر نامے کے لیے ممکنہ بیرونی اور داخلی خطرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔پالیسی ریٹ 11 فیصد کم کرنے کے اثرات پر فوکس کیا گیا ۔