مولانا فضل الرحمن سے ایمل ولی کی ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

 مولانا فضل الرحمن سے ایمل ولی کی  ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الر حمن سے ملاقات کی۔

 انہوں نے سربراہ جے یو آئی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، رہائشگاہ آمد پر مولانا فضل الر حمن نے ایمل ولی کا استقبال کیا ، ملاقات میں 17 اگست کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پختونخوا میں امن امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں