کراچی سٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ ، نئے انگریزی نیوز چینل کیلئے گرانٹ کی منظوری

 کراچی سٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ ، نئے انگریزی نیوز چینل کیلئے گرانٹ کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دے دی، اجلاس میں سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کی سمری بھی منظور کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دی گئی اور اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری منظور کی گئی۔ سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کی سمری بھی منظور کی گئی۔ ای سی سی نے 2اعشاریہ 82 ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیدر کی امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے ہیلتھ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی جو ماحولیاتی منصوبوں کی حمایت کیلئے مختص کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں