ارکان اسمبلی سیٹیں کھو رہے ، عمران کو چھوڑ نہیں رہے ، شیخ وقاص

 ارکان اسمبلی سیٹیں کھو رہے ، عمران کو چھوڑ نہیں رہے ، شیخ وقاص

لاہور(دنیا نیوز)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی نے پرامن احتجاج کرنے کی ہدایت کی تھی کہ تمام لوگ پرامن طریقے سے عمران خان کی تصویر لے کرسڑکوں پر آئیں،ساتھ ساتھ جشن آزادی بھی منائیں،عمران خان کیلئے لوگ باہر نکلتے ہیں۔

یہ کہنا کہ کوئی نہیں نکلتا،یہ درست نہیں ہے ، 5 اگست کولوگ نکلے تھے ۔دنیا نیوز کے پروگرام مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاہور میں ہمارے 9 ایم پی ایز کو گرفتار کیا گیا، نظریہ کی وجہ سے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں،ان کو سزائیں بھی مل رہی ہیں،وہ اپنی سیٹیں بھی کھو رہے ہیں،لیکن وہ عمران خان کو نہیں چھوڑ رہے ، کیا کمپرومائزڈ لوگوں کو سزائیں ہوتی ہیں؟، اگر کسی نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر نا ہے وہ کرتے رہیں،سیٹ چلی جانا،پھر 10 سال قید کی سزا ملنا کوئی چھوٹی بات ہے کیا؟،علی امین گنڈاپور وزیر اعلی رہیں گے ،کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،اگر کسی نے عدم اعتمادلانی ہوتی تو یہ لوگ لے آتے ۔سابق مشیر وزیر خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے ،موڈیز کچھ چیزوں کو دیکھ کرر پورٹ جاری کرتا ہے ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ڈیفالٹ کے سارے خطرات ختم ہو چکے ہیں، پاکستان نے معاشی اصلاحات کیں جس وجہ سے مالی پوزیشن بہتر ہوئی ہے ،موڈیز دوسری چیز یہ دیکھتا ہے کہ آپ مالیاتی خسارہ سنبھال لیں گے ،ہم نے ٹیکس کی شرح بڑھا ئی ہے ،11ہزار7سو ارب ہم نے ٹیکس جمع کیا ہے ،موڈیز نے ان سب چیزوں کو دیکھا ہے پھر موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں اضافہ کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں