کوہستان کرپشن سکینڈل: نیب نے مزید 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا
پشاور(نیوز ایجنسیاں )کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، نیب خیبر پختونخوا نے مزید 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
نیب کی جانب سے کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں گرفتار ملزموں میں دو سابق بینک منیجرز اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے سینئر آڈیٹر شامل ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہستان سکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 15 ملزم گرفتار کیے جا چکے ہیں جن میں سے 10 جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جب کہ 5 ملزم نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ذرائع کے مطابق دیگر ملزموں میں کوہستان کی مختلف سکیموں کے ٹھیکیدار شامل ہیں، کوہستان سکینڈل میں سرکاری بینک اکائونٹ سے 40 ارب روپے ملی بھگت سے نکالے گئے تھے جس کے بعد نیب نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔