عمران خان کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں کرسکتے :علی محمد

عمران خان کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں کرسکتے :علی محمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ مذاکرات کہیں چل رہے ہیں،مذاکرات کرنا حکومت کی نیت پر منحصر ہے ،عمران خان کی اجازت کے بغیر ہم مذاکرات شروع نہیں کرسکتے ۔

سپریم کورٹ سے عمران خان کی 9مئی کے کیسز میں ضمانتوں سے ہمارے خلاف بیانیہ کمزور ہوگیا،سپریم کورٹ سے عمران خا ن کو ریلیف نہیں بلکہ ان کا حق ملا ہے ،اب یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کوئی عمران خان سے معافی مانگے گا؟،جو عمران خان کو دوسال بے گناہ جیل میں رکھا گیا ،فیصلے کے اسی دن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو گرفتار کرلیا گیا،پھر اگلے دن دوسرے بیٹے شیر شاہ کوحراست میں لیا گیا،شیر شاہ اور شاہ ریز دونوں غیر سیاسی لوگ ہیں،علیمہ خان کے بیٹوں کو میں نے کبھی کسی سیاسی میٹنگ میں نہیں دیکھا،یہ تو عدالت میں ثابت ہوگا کہ 9 مئی کیس میں شیر شاہ کا کیا کردار ہے ،سوال یہ ہے جوسب کررہے ہیں 27 ماہ کے بعد شیر شاہ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟۔دنیا نیوزکے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری سے یہی لگتاہے کہ عمران خان پر دباؤڈالا جائے ۔ حکومت نے اس طرح کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو مذاکرات نہیں ہوسکیں گے ، جب تک عمرا ن خان سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک کیسے مذاکرات اور مفاہمت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں