خراب موسم کے باعث 8پروازیں منسوخ،کئی تاخیرکاشکار

خراب موسم کے باعث 8پروازیں  منسوخ،کئی تاخیرکاشکار

کراچی(آئی این پی)خراب موسم کے باعث ملک بھر کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 63 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ابوظہبی سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 178 کو کراچی میں اتار لیا گیا۔۔۔

 جبکہ دبئی ایئر لائن کی غیر ملکی پرواز ایف زیڈ 337 کو اسلام آباد میں لینڈ کروا دیا گیا۔فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے دبئی کی غیر ملکی پرواز میں 17 گھنٹے ، سیالکوٹ دبئی کی پروازوں ایف زیڈ 782 اور 783 5 گھنٹے جبکہ سیالکوٹ دبئی کی پرواز پی کے 179 کی روانگی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔اسلام آباد کراچی کی 9 پروازوں میں ایک سے 7 گھنٹے ، اسلام آباد آمد اور روانگی کی 14 پروازوں میں ایک سے 15 گھنٹے ، اسلام آباد ابوظہبی کی پرواز پی اے 230 کی روانگی میں 9 گھنٹے اور اسلام آباد تا دبئی کی پرواز پی اے 210 کی روانگی میں 15 گھنٹے تاخیر ہوئی ۔پشاور کی 4، سکردو کی 2، ملتان کی 3 پروازوں میں ایک سے ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں