سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،عملے کی چھٹیا ں منسوخ
لاہور (خبر نگار) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر سوشل سکیورٹی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
طبی عملہ کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سانپ کاٹنے اور دیگر ایمرجنسی ادویات بھی ہر وقت دستیاب رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں محنت کشوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے گا۔