سیلاب :آج ہونیوالا این ایف سی کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے این ایف سی کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے ۔سندھ حکومت نے سیلاب کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ قابل تقسیم مالی وسائل کی مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کیلئے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج وزارت خزانہ میں ہونا تھا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اب تک 10این ایف سی کمیشن تشکیل دئیے گئے ہیں جن میں سے صرف 4 نتیجہ خیز رہے ۔