لاہورہائیکورٹ:پی آئی اے نجکاری کیخلاف درخواست مسترد

لاہورہائیکورٹ:پی آئی اے  نجکاری کیخلاف درخواست مسترد

راولپنڈی (خبر نگار)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادحسن نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف دائر پٹیشن مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 38 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت کاکہناہے کہ نجکاری کمیشن آرڈیننس کی دفعات 23 اور 24 کے مطابق کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور نجکاری عمل آئین کے آرٹیکل 173 اور آرڈیننس 2000 کے مطابق مکمل ہوا ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس قومی ایئرلائن کے 96 فیصد حصص، مالی بحران سے نکلنے کیلئے مسابقتی فروخت ضروری ہے اور نجکاری کمیشن نے اپنے فرائض قانون کے مطابق انجام دئیے ہیں عدلیہ معاشی پالیسی میں مداخلت نہیں کرسکتی، عدالت نے دیکھنا ہے نجکاری کا عمل شفاف اور آئینی تقاضوں کے مطابق ہو ،سردار عنبر مقصود نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ پی آئی اے کے اثاثوں کا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا اور بیش قیمت اثاثے انتہائی کم قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں