احمد بھچر اور احمد چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر دلائل طلب

 احمد بھچر اور احمد چٹھہ کی نااہلی کیخلاف  انٹرا کورٹ اپیلوں پر  دلائل طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے احمد خان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر وکلا سے دلائل طلب کر لیے ۔

 

جسٹس علی ضیاء باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر بطور اعتراض ، کیس کی سماعت کی، بینچ نے ریمارکس دیئے کہ آپ سپریم کورٹ کافیصلہ ، کیس کے قابل سماعت ہونے بارے پیش کریں،سپریم کورٹ کا آفس اعتراض کو جوڈیشل سائیڈ پر طے کرنے کا فیصلہ موجود ہے ،ایڈووکیٹ شہزاد شوکت نے بتایا کہ دفتری اعتراض پر میں پوری تیاری کے ساتھ آیا ہوں،عدالت نے وکلا کو ہدایت کی کہ سوموار کو سپریم کورٹ کا فیصلہ اور دلائل پیش کریں ، دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں اپیلیں دستیاب ڈویژن بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں