سیلاب:اشیاکی قیمتوں میں اضافہ،ٹماٹر،آٹا،چکن سمیت 18اشیا مہنگی

سیلاب:اشیاکی قیمتوں میں اضافہ،ٹماٹر،آٹا،چکن سمیت 18اشیا مہنگی

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی صفر اعشاریہ 62 فیصد اضافے سے ساڑھے تین فیصد تک پہنچ گئی۔

 ٹماٹر، گندم کا آٹا، زندہ برائلر چکن، آلو،انڈے مہنگے ہوئے ، بیس کلو آٹے کا تھیلا 198 روپے مہنگا ہواجس کے بعد اوسط قیمت 1829 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 18 روپے کلو مہنگے ہوئے ، اوسط قیمت 140 سے تجاوز کرگئی، زندہ برائلر چکن 15 روپے کلو مہنگا ہوا، اوسط قیمت 470 سے زیادہ رہی۔ چینی 25 پیسے اضافے سے 181 روپے 59 پیسے کلو ہو گئی ۔بیف، لہسن، ایل پی جی، کپڑوں اورلکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ٹماٹر 15 فیصد، گندم کا آٹا 12 فیصد، مرغی 3فیصد سے زائد تک مہنگی ہوئی، گزشتہ ہفتے آلو ڈیڑھ فیصد، انڈوں کی قیمت ایک فیصد تک بڑھی۔رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران 6 اشیائے ضروریہ سستی، 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا، دال ماش، مسور، چنے ، کیلے ، گھی، پیاز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں