گورنر خیبرپختونخوا کی فریال تالپور سے ملاقات ،سیلاب صورتحال تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

 گورنر خیبرپختونخوا کی فریال تالپور  سے ملاقات ،سیلاب صورتحال  تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ر ہنما شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی ، چودھری ریاض بھی ہمراہ تھے۔

 ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں ہلال احمر کی امدادی سرگرمیوں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا نے سندھ حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئے فوری امداد بھجوانے پر فریال تالپور اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں