قازقستان کے نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (این این آئی)قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ علی گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم کی اپنے پاکستانی ہم عصر سینیٹر اسحٰق ڈار سے سے ملاقات ہوگی جبکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے ۔