سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سعد رفیق نے کیمرے بند کرادئیے

سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سعد رفیق نے کیمرے بند کرادئیے

باجوڑ(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے کیمرے بند کرا دئیے۔

سعد رفیق سیلاب متاثرین کی مدد  کے لیے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں موجود تھے جہاں متاثرین میں چیکس تقسیم کیے گئے۔ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کیا اور وہاں موجود لوگوں کو چیکس کی تقسیم کے وقت تصاویر نہ بنانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا ہم نے ایک دوسرے سے بات کرلی اور اپنے دکھ درد بانٹ لیے مگر میں چاہتا ہوں چیکس کی تقسیم کے دوران تصاویر بنانا مناسب نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...