قادیانیوں اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے : تحفظ ختم نبوت کانفرنس

قادیانیوں اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے : تحفظ ختم نبوت کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگا منڈی کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ عظیم الشان، تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،مولانا مفتی محمد حسن کی زیر سرپرستی اور مولانا پیر محمد حسن ناصر، پیر رضوان نفیس کی زیر صدارت کرکٹ گراؤنڈ گورنمنٹ ہائی سکول نزد ختم نبوت چوک مانگا منڈی میں منعقدہ کانفرنس سے جید علماء کرام نے خطاب میں کہا کہ قادیانیوں اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، قادیانی کافرو زندیق ہیں، یہ ملک و ملت دونوں کے غدار ہیں۔

 مقررین میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولاناقاری حنیف جالندھری،جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان،مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناقاضی احسان احمد،مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا اکرام الحق (مردان)،مفتی عبدالواحد قریشی ،مولانا نور محمد ہزاروی ،مولانا خالدمحمود، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رانامحمدشفیق پسروری ،بریلوی مکتبہ فکر کے علامہ عبدالوارث شرقپوری،قاری محمداحمد،مولانا عبدالنعیم ، مولاناقدرت اللہ ، پیرکلیم اللہ جمیل، مولانارانا عثمان قصوری، مولانامحمدقاسم گجر،مولانا محمد ارشد ،مولانا احسان اللہ ،مولاناعابد ارشاد ،مولانا محمد اقبال ،مولانا عبدالواجد ،مولانا ابوبکر صدیق علوی، مولاناعمرفاروق،مفتی محمد عاطف، چودھری شوکت علی جٹ،میاں عامراحمدشیخ،ماسٹرمحمدقاسم سمیت لاہور، مانگامنڈی،پتوکی،پھولنگر،چونیاں،کوٹ رادھاکشن،رائے ونڈ،روسہ بھیل کی رابطہ کمیٹیوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور ختم نبوت کے دفاع اور تحفظ کے عزم کا اظہارکیا ۔شرکاء نے قادیانیوں اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا عزم کرتے ہوئے مزید کہا کہ ختم نبوت کا کام نبی پاک ؐکی شفاعت کا ذریعہ ہے ،مانگامنڈی کامین چوک سرکاری طورپرختم نبوت چوک کے نام سے منظور ہوچکا ،اس لئے اس چوک کو ختم نبوت چوک ہی لکھا اور پکارا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں