ایران کی امریکا اور اسرائیل کو کسی بھی کارروائی پر فیصلہ کن جواب کی دھمکی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی متحدہ فوجی کمانڈ کے سربراہ علی عبداللہی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای سے ملاقات میں ملکی دفاعی تیاریوں پر بریفنگ دی جبکہ سپریم لیڈر نے فوجی قیادت کو نئی رہنمائی ہدایات سے آگاہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق علی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی افواج امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی غلطی کی صورت میں ایران کا ردعمل تیز، سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات کب ہوئی، اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں