ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی عمران کو تنہا کرنیکی سازش ،سلمان اکرم

ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی عمران کو تنہا کرنیکی سازش ،سلمان اکرم

لاہور (دنیا نیوز )سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالتوں میں عجیب صورتحال تھی ، جو مقدمہ ڈیڑھ سال سے جیل میں رہا تھا ، کہا گیا کہ یہ اب جیل میں نہیں چلے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جیل میں وکلا اور فیملی ممبران ساتھ ہوتے تھے ۔ خان صاحب کو مشورہ بھی دے سکتے تھے ، کہا گیا بانی کی پیشی ویڈیو لنک سے ہو گی جبکہ باقی افراد عدالت میں پیش ہوں گے ، بانی تحریک انصاف عمران خان کو اڈیالہ سے ٹیلی فون کے ذریعے عدالت پیش کیا گیا ، انہیں تنہا کرنے کی سازش کی گئی ، یہ آئین اور قانون کے منافی ہے ، ہم نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے ، امید تھی کہ وہ لگا دی جائے گی ، لیکن نہیں لگائی گئی۔ اے ٹی سی کے جج نے اپنے فون سے ایک کال کی ، بانی کا حق ہے کہ وہ وکلا سے بات کر سکے ، بانی کو کوٹھڑی میں بٹھا دیا گیا وہ ہمیں سن نہیں سکتے تھے ،ان کے سامنے فون رکھ دیا گیا ، نہ ان کو ہماری آواز آ رہی تھی نہ ہمیں ان کی آواز آ رہی تھی ۔ ان کا کہنا تھا جج نے خود قبول کیا کہ اڈیالہ میں سگنل پرابلم ہے ، اس طرح ویڈیو لنک پیشی ہوتی ہے ، ہم نے اس پر بائیکاٹ کیا ، ویڈیو لنک کے ذریعے کس طرح ٹرائل ہو سکتا ہے ، وکلا کو ان تک، انہیں وکلا تک رسائی نہیں ، یہ ان کا حق ہے کہ دوران سماعت وہ وکلا کو ہدایات دے سکیں ، پورے عدالتی نظام کو مفلوج کر دیا گیا 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں