صادق خان کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، دہشتگردی کامعاملہ اٹھایا ٹرانزٹ ٹریڈ آسان بنانے پر اتفاق

 صادق خان کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، دہشتگردی کامعاملہ اٹھایا ٹرانزٹ ٹریڈ آسان بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے ساتھ دہشت گردی اور سکیورٹی صورتحال کامعاملہ اٹھایاہے ۔ پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کے سامنے سکیورٹی خدشات کو اجاگر کیا۔

ماسکو فارمیٹ کی سائیڈ لائنز پر صادق خان اور طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی ملاقات ہوئی جونوے منٹ تک جاری رہی ۔ دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر بھی گفتگو ہوئی ، ملاقات میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے ۔ ٹرانسپورٹ روٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، ملاقات میں غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مستقل بات چیت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ فریقین نے مشترکہ سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے تعاون پر بھی زور دیا ۔ملاقات میں اقتصادی تعاون، تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ، علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی ۔ دو طرفہ رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا ۔تجارت اور ٹرانزٹ کو آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ کسٹم کے منظم طریقہ کار اور بہتر انفراسٹرکچر روابط پر بھی اظہار خیال ہوا ۔ خطے کی تجارتی راہداریوں کے امکانات کو کھولنے پر زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں