فیصل کنڈی کی فضل الرحمن سے ملاقات پختو نخوا کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
پشاور ( نیوز ایجنسیاں )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں جاری آپریشنز، سکیورٹی چیلنجز، اور وزیراعلیٰ کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے سینیٹ، چترال اور ہری پور کے ضمنی انتخابات سمیت آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گورنر اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے درمیان سیاسی جماعتوں کے ممکنہ اتحاد اور اس کے اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔