اسلام آبادہائیکورٹ:توہین مذہب کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے توہینِ مذہب کیس میں گرفتار ملزم حسن عابد کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کیس کا ٹرائل دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیلنے عدالت کو بتایا کہ جو گواہ عدالت میں پیش ہوئے ان پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ، تاہم ضعیِم ذوالفقار کیس میں ابھی تک چالان جمع نہیں ہوا اور تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہو رہا۔ سرکاری وکیل عادل عزیز قاضی نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر دونوں گزشتہ سماعتوں پر موجود رہا ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کب سے گرفتار ہے ؟ وکیلِ صفائی نے بتایا کہ حسن عابد ایک سال اور سات ماہ سے زیرِ حراست ہے ۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ دو ماہ کے اندر مقدمے کی سماعت مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔