زائرین کے مسائل جلد حل کیے جا ئیں گے ،وزیر مذہبی امور

زائرین کے مسائل جلد حل کیے جا ئیں گے ،وزیر مذہبی امور

شیعہ علما کونسل وفدکی سردار یوسف،طاہر اشرفی ،علامہ راغب نعیمی سے ملاقات

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیرِ اعظم کے مشیر علامہ محمد طاہر اشرفی سے ملاقات کی جس میں زائرین کو درپیش مشکلات، ویزا و بارڈر انتظامات، زیارات پالیسی، امن عامہ کی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی اور بین المسالک یکجہتی کے فروغ سمیت مختلف قومی و مذہبی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ زائرینِ کے مسائل کا فوری اور مستقل حل حکومتِ پاکستان کی ذمہ داری ہے ، سردار محمد یوسف اور علامہ طاہر اشرفی نے یقین دہانی کرائی کہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے ۔ دریں اثنا شبیر حسن میثمی نے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد راغب نعیمی سے بھی ملاقات کی جس میں نظریاتی کونسل کے حالیہ اقدامات، قومی و مذہبی صورتحال اور دینی ہم آہنگی کے فروغ پرگفتگو کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں اجتماعی و قومی مسائل کی واضح تشریح اور عملی رہنمائی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں