پاکستان پوسٹ پر 30کروڑ کے سروس چارجز واجب الادا

 پاکستان پوسٹ پر 30کروڑ  کے سروس چارجز واجب الادا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان پوسٹ آفس نے گزشتہ ڈھائی سال سے ایکسٹرا ڈیپارٹمنٹ پوسٹ آفسز اور میل رنرز کو سروس چارجز ادا نہیں کیے ۔

 ملک بھر میں موجود چھ ہزار ایکسٹرا ڈیپارٹمنٹ پوسٹ آفسز اور پانچ ہزار میل رنرز کو تقریباً 30 کروڑ روپے کی ادائیگیاں واجب الادا ہیں۔پاکستان پوسٹ ایکسٹرا ڈیپارٹمنٹ پوسٹ آفسز کو ماہانہ 1560 روپے جبکہ میل رنرز کو 1040 روپے سروس چارجز دیتا ہے ، تاہم یہ رقم 31 ماہ سے ادا نہیں کی گئی۔ ادائیگی میں طویل تاخیر پر ایکسٹرا ڈیپارٹمنٹ پوسٹ آفسز نے وفاقی محتسب سمیت دیگر قانونی فورمز سے رجوع کیا ہے ۔پاکستان پوسٹ کے ملک بھر میں 6823 ایکسٹرا ڈیپارٹمنٹ پوسٹ آفسز کام کر رہے ہیں جن میں سے زیادہ تر دیہی علاقوں میں ڈاک خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں