تحریک لبیک کے 11ملزموں کا 10دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

تحریک لبیک کے 11ملزموں کا 10دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

مریدکے آپریشن سے ہلاک کارکنوں کی لاشیں واپس کرنے کا حکم دیا جائے ، استدعا زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج کیلئے درخواست پر فریقین سے 23 اکتوبر تک جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے دہشتگردی مقدمات میں تحریک لبیک کے 11 ملزموں کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ،تفتیشی افسر محمد عالم نے ملزموں کے 30 یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔لاہور ہائیکورٹ نے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج معالجے کیلئے تحریک لبیک کی درخواست پر فریقین سے 23 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریدکے میں مذہبی جماعت کے پر امن مارچ کرنے والے کارکنوں پر آپریشن کیا گیا ،مریدکے میں 26 گھنٹے مذاکرات کے لیے انتظار کیا ،حکومت کی جانب سے آپریشن سے کارکن ہلاک ہوئے ،استدعا ہے کہ لاشیں واپس کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت زخمی ہونے والے کارکنوں کا سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں