مذہبی جماعت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،لاہور سے گرفتار یاں624 ہو گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)مذہبی جماعت کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، لاہور سے گرفتار ملزموںکی تعداد 624 ہو گئی ۔
پنجاب بھر میں 5ہزار100 ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا۔ پولیس حکام کے مطابق اشتعال انگیزی، پرتشدد احتجاج اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے پر گرفتاریاں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق ملزموں کو اے ، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کرکے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ براہِ راست تشدد اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی نشاندہی سی سی ٹی وی اور دیگر ویڈیو فوٹیجز کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔