متوفی ایس پی عدیل کی ایک سالہ ننھی بیٹی اور بیوہ سوگوار

متوفی ایس پی عدیل کی ایک سالہ ننھی بیٹی اور بیوہ سوگوار

چار بھا ئی سرکاری ملازم،عدیل کیساتھCSSکرنیوالے شرجیل اے سی خودکشی کا سن کر والد کی حالت غیر ، نمازجنازہ آ ج کامونکی میں ہوگی

کامونکی (تحصیل رپورٹر )مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا اسلام آباد عدیل اکبر کا تعلق کامونکی سے تھا ، متوفی کے گھر ایک سالہ ننھی بیٹی اور اہلیہ موجود ہیں،مرحوم کے والد چودھری شاہد علی اکبر گجر ریٹائرڈ بینک منیجر اور زمیندار ہیں۔مرحوم عدیل اکبر اور اسکے بھائی شرجیل اکبر نے 2017 میں ایک ساتھ سی ایس ایس کیا تھا۔ انکے بھائی شرجیل اکبر اسسٹنٹ کمشنر بنے اور آج کل سیکرٹریٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ انکے دیگر چار بھائی بھی سرکاری ملازمت میں ہیں۔ بیٹے کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد ان کے والد چودھری شاہد علی اکبر گجر کی حالت خراب ہوگئی ہے اور وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔متوفی ایس پی عدیل گجر کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ کامونکی میں ادا کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں