راولپنڈی کریک ڈاؤن ، 163افغان ہولڈنگ سینٹر منتقل

راولپنڈی کریک ڈاؤن ، 163افغان ہولڈنگ سینٹر منتقل

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی مقیم افغان اور غیر ملکی شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تین روز کے دوران 51مقدمات درج کرکے 163 افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کردیا ۔

 پولیس کاکہناہے کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہری کوئی پراپرٹی خرید سکتے ہیں نہ کرا یہ پر دکان یا مکان لے سکتے ہیں ، ہدایات کی خلاف ورزی پر بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں