ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پا س دسمبر میں کھلیں گے

 ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پا س دسمبر میں کھلیں گے

وزیر داخلہ کا زیر تعمیر میگا پراجیکٹس کا دورہ ،کام کی رفتار کا جائزہ ، اطمینان کا اظہار کام دن رات جا ری رکھا جا ئے ، رفتار ومعیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، محسن نقوی

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز انہوںنے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ،انہوں نے ہدایت دی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹی چوک فلائی اوور کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو سگنل فری سفر کی سہولت حاصل ہوگی اور ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے شاہین چوک انڈر پاس کیلئے ہدایت کی کہ کام دن رات جا ری رکھا جا ئے اور منصوبے کو اگلے 30 دنوں میں مکمل کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں