این اے 185:زرتاج گل کے شوہر سمیت 10امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازیخان ٹو کے ضمنی انتخاب میں 8 امیدوار میدان میں رہ گئے، زرتاج گل کے شوہر سمیت 10 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے، ریٹرننگ آفیسر محمد وسیم خان جتوئی نے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
امیدواروں میں انتخابی نشانات آج الاٹ کیے جائیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر محمد وسیم خان جتوئی کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار پانے والے امیدواروں میں اﷲ بخش ولد لکھو،سہیل مہرالدین گیلانی ولد سید فضل الدین گیلانی،ظفر بشیر ولد ملک بشیر احمد،مرید حسین ولد غلام مصطفی،نواب محمد علی فیصل سدوزئی ولد محمد افضل سدوزئی،عبدالعزیز بلوچ ولد محمد اسلم،سردار دوست محمد خان کھوسہ ولد سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،محمود قادر خان لغاری ولد عبدالقادر خان لغاری انتخابی عمل میں موجود ہیں جبکہ انتخابی عمل سے ڈاکٹر محمد شفیق خان پتافی، سردار محمد جمال خان لغاری، سردار محمد خان لغاری، سید عبدالعلیم شاہ، اسامہ عبدالکریم ، انس عبد الکریم، محمد لطیف خان پتافی، عمر عادل، اخوند ہمایوں رضا سمیت دس امیدوار دستبردار ہوگئے ۔ تحریک انصاف کی نا اہل قرار دی جانیوالی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کے شوہر اخوند ہمایوں رضا نے پارٹی کی طرف سے بائیکاٹ کے اعلان کی وجہ سے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔