شکرگڑھ:لیڈی نوسر باز وں نے بزرگ خاتون کو چاول سنگھاکر 50ہزار پنشن لوٹ لی
چک امرو (نامہ نگار) شکر گڑھ میں دو لیڈی نوسر باز وں نے بینک سے 50 ہزار روپے پنشن لیکر نکلنے والی بزرگ خاتون کو بیہوش کرکے لوٹ لیا۔
رانی بیگم زوجہ محمد یونس تین ماہ کی پنشن لے کر بینک سے نکلی ۔اللہ ہو چوک کے قریب تعاقب میں آنیوالی دو نوسرباز خواتین نے بہانے سے کہا ہمارے گھر شادی ہے چاول چیک کریں۔ رانی بیگم نے جونہی چاولوں کی خوشبو سونگھی وہ بیہوش ہو گئی ۔دونوں لیڈی نوسرباز 50 ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئیں۔ شہریوں نے متاثرہ بزرگ خاتون کو بیہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کیا۔