پنجاب کے کئی افسرتبدیل ،شعیب اقبال سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن

 پنجاب کے کئی افسرتبدیل ،شعیب اقبال سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن

ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹوز بورڈ لیکوڈیشن محمد انصر اورسیداسدرضا فارغ آصف رؤف اورعبدالحفیظ کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپردکردی گئیں

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے ۔ شعیب اقبال سید کو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیاجبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹوز بورڈ برائے لیکوڈیشن محمد انصر اورسیداسدرضا کو عہدوںے ہٹاکر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیاگیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پاکپتن شگفتہ جبیں کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم تعینات کردیاگیاجبکہ ثمن عباس اے ڈی سی آر ریونیو پاکپتن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پاکپتن کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ آصف رؤف خان اورعبدالحفیظ کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپردکردی گئیں ۔ ایڈیشنل ڈی جی پنجاب راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصور احمد خان کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن راولپنڈی تعینات جبکہ محمد فاروق کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیاگیاہے ۔ ڈاکٹر فیاض علی ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ، مبارک علی رضا ڈپٹی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ، محمد شفقات ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ، حماد یوسف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ننکانہ صاحب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں