ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند مثالی

ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند مثالی

لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے بچنے کیلئے ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔

جی ہاں واقعی جرنل بی ایم جے اوپن ڈائیبیٹس ریسرچ اینڈ کیئر میں شائع تحقیق میں ذیابیطس سے تحفظ کے لیے ہر رات کی نیند کے مثالی دورانیے کا تعین کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ کے لیے ہر رات اوسطاً 7 گھنٹے 19 منٹ سونے کی ضرورت ہوتی ہے ، جبکہ ہفتہ وار تعطیل پر 8 گھنٹے کی نیند بہترین ہوتی ہے ۔تحقیق کے مطابق 7 گھنٹے 19 منٹ کی نیند سے ہی انسولین کی حساسیت بہتر ہونے لگتی ہے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے ۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ اگر آپ عام دنوں میں کم وقت تک سوتے ہیں مگر ہفتہ وار تعطیلات کے موقع پر 2 یا اسے زائد گھنٹوں کی اضافی نیند کو عادت بناتے ہیں تو اس سے بھی انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں