چین،بزرگ خاتون کو ڈرانے والا انسان نما روبوٹ گرفتار

چین،بزرگ خاتون کو ڈرانے والا انسان نما روبوٹ گرفتار

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)چین میں انسان نما روبوٹ نے 70 سالہ خاتون کو اچانک ڈرا دیا، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ا ور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور روبوٹ کو اپنے ساتھ لے گئی۔

واقعہ چین کے شہر ماکا میں پیش آیا، جب خاتون سڑک پر چلتے ہوئے موبائل فون دیکھ رہی تھی۔ اچانک انہوں نے محسوس کیا کہ کوئی ان کے پیچھے چل رہا ہے اور جیسے ہی خاتون نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ بیحد خوفزدہ ہوگئیں، کیونکہ ان کے سامنے ایک روبوٹ کھڑا تھا۔خاتون نے غصے میں روبوٹ سے کہا، تم نے میرا دل زور سے دھڑکا دیا،روبوٹ نے دونوں ہاتھ اوپر کیے اور خاتون اسے ڈانٹ رہی تھی۔ بعد میں دو پولیس افسر موقع پر پہنچے اور روبوٹ کو ساتھ لے گئے ۔ نیویارک پوسٹ نے بتایا کہ خاتون اور روبوٹ کے درمیان کوئی جسمانی رابطہ نہیں ہوا، تاہم احتیاطا خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں معائنہ کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں