چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کتے کیلئے کینسر ویکسین تیار
سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے تعلق رکھنے والے شہری نے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے اپنے بیمار کتے کے لیے کینسر کا نہ صرف علاج دریافت کیا بلکہ ویکسین بھی بنا ڈالی۔
پال کونینگھم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں پال کے پالتو کتے کو جان لیوا کینسر تشخیص ہوا تھا۔ سرجری اور کیموتھراپی جیسے روایتی علاج ٹیومرز کو روکنے میں ناکام رہے تھے ۔انہوں نے اس صورت حال میں مصنوعی ذہانت کی مدد لینے کا فیصلہ کیا اور جدید ٹولز سے کتے کے کینسر کے لیے ایک مخصوص ویکسین (mRNA) کا ڈیزائن تیار کیا اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے ‘راماچی اوٹی سینٹر فار جینومکس’ سے روزی کے ڈی این اے کی سیکوینسنگ کروائی۔ ویکسین لگنے کے چند ہفتوں کے اندر ہی روزی کا ایک بڑا ٹیومر 50 فیصد تک سکڑ گیا اور اس کی صحت میں حیرت انگیز بہتری دیکھی گئی۔